انگلینڈ کے نئے ایونٹ دی ہنڈرڈ ٹیموں کے ناموں کا اعلان

انگلینڈ کے نئے ایونٹ دی ہنڈرڈ ٹیموں کے ناموں کا اعلان

  

لندن(آئی این پی) انگلینڈ کے نئے ایونٹ دی ہنڈرڈ کی ٹیموں کے نام، لوگو اور پہلے 5، 5کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔لیڈز ٹیم ناردرن سپرچارجرز نے جونی بیئر اسٹو اور جوئے روٹ پر بین اسٹوکس کو ترجیح دی، یہ دونوں پلیئرز بالترتیب کارڈف (والش فائر)اور ناٹنگھم (ٹرینٹ راکٹس)کا حصہ بن گئے۔

چند نوجوان کاؤنٹی پلیئرز کی بھی قسمت خوب جاگی، والش فائر نے ٹام بینٹن کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا،اسی طرح لندن اسپرٹ نے روی بوپارا اور ڈیوڈ میلان کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈین لارنس کو 60 ہزار پاؤنڈ میں اپنا حصہ بنایا۔ اوول انوائسیبل نے جیسن روئے کی خدمات 1 لاکھ 25 ہزار پاؤنڈ میں حاصل کی ہیں۔آئندہ برس شیڈول انگلش کرکٹ ایونٹ دی ہنڈرڈ کے ڈرافٹ میں بھی شامل ہوں گے،ایک لاکھ پاؤنڈ ریزرو پرائس والی کیٹیگری میں پاکستانی شاہد آفریدی موجود ہیں، بابر اعظم اور محمد حفیظ 75 ہزار، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف 60 ہزار جبکہ عماد وسیم 50 ہزار پاؤنڈ ریزرو پرائس کی ڈرافٹ لسٹ میں نمایاں ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -