ریجن ختم ہونے کے باوجود مفادپرستوں کی لوٹ مارجاری‘ملک منظور مانی

ریجن ختم ہونے کے باوجود مفادپرستوں کی لوٹ مارجاری‘ملک منظور مانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) پاکستان کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کرکٹر ملک منظور مانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ریجن ختم کیے جانے کے باوجود لاہور ریجن میں موجود چند مفاد پرستوں کے ٹولے نے ریجن ختم ہونے کے باوجود لوٹ مار کا سلسلہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عرصہ دو سال سے لاہور ریجن کے عہدیدار نے گراؤنڈ سے لے کر کرکٹرز ٹیم مین شامل کرنے کی مد میں لوٹ مار کی۔ منظور مانی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ریجن کھلانے کا ریٹ پانچ لاکھ روپے تک رکھا گیا تھا۔ ملک منظور مانی نے چیئرمین کرکٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ وہ لاہور ریجن میں موجود عہدیداران، سلیکٹر، گراؤنڈ انچارج وغیرہ کا احتساب کریں اور ان کی انکوائری کروائی جائے جن کی وجہ سے لاہور کی کرکٹ تباہ ہوئی ہے۔ ملک منظور مانی نے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کے فیصلے ریجن کو ختم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور میں زون سے لے کر ریجن تک کمائی کا ذریعہ بنا رکھا تھا اس لیے بورڈ کا فیصلہ تعریف کے قابل ہے لیکن ریجن کے نام پر ابھی بھی مخصوص ٹولہ نے گراؤنڈ اور دیگر مد میں لوٹ مار کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ جس کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور ان کے خلاف ایکشن لیا جائے کہ ریجن ختم ہونے کے باوجود کیوں سرگرمیوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔
منظور مانی نے کہا کہ مجھے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریجن کے آفس میں چند نام نہاد بدنام زمانہ کے لوگ شراب و شباب کی محفل بھی لگاتے ہیں۔