آسٹریلیا اور سری لنکا ویمنز کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا

آسٹریلیا اور سری لنکا ویمنز کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ آج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین (این این آئی) آسٹریلیا اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) ہفتہ کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 7 اکتوبر کو جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز برسبین میں کھیلے جائینگے۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے سری لنکن خواتین ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا نے 41 رنز اور دوسرے میچ میں 9 وکٹوں جبکہ تیسرے میچ میں 132 رنز سے شکست دیکر سیریز 3-0 سے اپنے نام کی تھی۔