سرفراز احمد کو اپنا کپتان تسلیم کرتا ہوں: شان مسعود

  سرفراز احمد کو اپنا کپتان تسلیم کرتا ہوں: شان مسعود

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو اپنا کپتان ہی تسلیم کرتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے سسٹم میں ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کر رہا ہوں، گزرتے وقت کیساتھ پرفارمنس میں بہتری کی امید ہے، اچھی فٹنس ذہنی طور پر کھلاڑی کو مضبوط بناتی ہے۔ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک سیزن کے دوران اچھی پرفارمنس دکھانا کی کوشش کر رہاہوں اور اپنی ٹیم کو ساتھ لیکر چل رہا ہوں، میری کوشش ہے کہ نئے ڈومیسٹک سیزن کے دوران بہتر کھیلوں جو ٹیم کے کام آ سکے۔ایک سوال کے جواب میں شان مسعود کا کہنا تھا کہ کم عمری میں فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنکس کا ذوق رکھتا تھا، فٹ رہنے کیلئے فاسٹ فوڈ کو 6 سال سے ہاتھ نہیں لگایا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -