تیسری نورخان میموریل اوپن چمپئن شپ پشاور میں شروع

تیسری نورخان میموریل اوپن چمپئن شپ پشاور میں شروع

  

پشاور(این این آئی)تیسری نورخان میموریل اوپن گالف چمپئن شپ گزشتہ روز پشاور کے پی اے ایف گالف کلب میں شروع ہو گئی۔چمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح ائیر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ائیر کمانڈ ائیر وائس مارشل عبدالمعید خان نے کیا،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 300 گالفرزحصہ لے رہے ہیں۔جس کے لئے 45 لاکھ انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔مقابلوں کے پہلے روز پاکستان نمبر تین اسلام آباد کے محمد طارق نے برتری حاصل کی ہے‘محمد طارق اس سے قبل سندھ اوپن کا ٹائٹل جیت چکے ہیں اس کے ساتھ انہوں نے گوجرانوالہ اوپن میں دوسری پوزیشن حاصل کی اس کے علاوہ وہ دیگر ٹائٹل بھی اپنے نام کرچکے ہیں‘انہوں نے اٹھارہ ہولز پر پہلے روز نو انڈر63 گزاس سکور حاصل کیا‘انٹرنیشنل پلیئر مطلوب احمد 65 کے گراس سکور کیساتھ دوسرے نمبر ہیں‘محمد رحمان 67 کے گراس سکور کیساتھ تیسر نمبر پر رہے‘حمزہ امین 68 گراس سکور کے ساتھ چوتھے‘انٹرنیشنل گالفر شاہد جاوید‘محمد نعیم‘احمد بیگ‘عثمان علی‘محمد منیر بھی پہلے روز بہترین گالفرز میں شامل رہے۔

‘چیف ریفری پاکستان گالف فیڈریشن اور بین الاقوامی گالفر میجر (ر)ارشد محمود کے مطابق خیبر پختونخوا کے تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی چمپئن شپ ہے جس میں اتنی بڑی رقم مختص کی گئی ہے۔چمپئن شپ میں 10 مختلف کیٹگریز کے مقابلے جاری ہیں،جس میں پروفیشنل،امیچور،جونیئر پروفیشنل،سینئر پروفیشنل،سینئر پروفیشنل،انڈر 14،انڈر 17 اور سبسڈری کے مقابلے شامل ہیں۔ چمپئن شپ 54 ہولز پر کھیلی جارہی ہے یعنی اٹھارہ ہولز روزانہ کی بنیاد پر ہونگے اور مقابلے تین روز بعد کل ختم ہونگے۔چمپئن شپ میں انٹرنیشنل گالفرزشبیر اقبال،محمد منیر،محمد مطلوب،شاہد جاوید،حمزہ آمین،تیمور نصیر اور نعیم خان سمیت نیشنل گالفر شرکت کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -