ڈینگی سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا،پروفیسر تقی زاہد

ڈینگی سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا،پروفیسر تقی زاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر کے زیر اہتمام ڈینگی مچھر سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے الرازی ہال میں خصوصی سیمینار، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی زاہد بٹ، ایڈیشنل سیکریٹری پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ طارق حمید بھٹی،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اکرم، فیکلٹی ممبران، آفیشلز اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم عملی طور پر اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تو اس ناگہانی آفت سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائر، برتن، گملوں سمیت کسی بھی جگہ پر زیادہ دیر پانی نہ کھڑا رہنے دیں، پانی کی ٹینکی اور بالٹی کو مناسب طریقے سے ڈھانپ کر رکھیں، روم کولر ز کو خالی کروا کر سپرے کروائیں،فریج کی ٹرے میں زیادہ دیر پانی کھڑا نہ رہنے دیں، جسم کے تمام حصے اچھی طرح ڈھانپ کر رکھیں۔ پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ نے کہا کہ ڈینگی کوشکست دینے کیلئے دواؤں سے ذیادہ اچھی تربیت اور اخلاقیات کی ضرورت ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری پنجا ب ہائر ایجوکیشن طارق حمید بھٹی نے کہا کہ پختہ ارادے سے ڈینگی کو شکست دی جا سکتی ہے۔

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اکرم نے ڈینگی کے اثرات سے بچنے کیلئے آگاہی سیمینار کے انعقاد پر پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔