کنٹینر دینے کے دعوے کرنے والے اپوزیشن سے خوفزدہ ہیں،اشرف بھٹی

کنٹینر دینے کے دعوے کرنے والے اپوزیشن سے خوفزدہ ہیں،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جو لوگ کبھی کہا کرتے تھے کہ ہم اپوزیشن کو کنٹینر بھی دیں گے اور کھانا پینا بھی دیں گے وہی لوگ آج اپوزیشن کو احتجاج کے خوف سے جیلوں میں بند کررہے ہیں ایسے لوگوں کو اپنی دوغلی سیاست پر شرم آنی طاہئے۔وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا مزید کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں نیازی حکومت کا ہر دن عوام پر مہنگائی اور ظلم کا پہاڑ بن کر گر رہا ہے، بجلی کی قیمتوں مین اضافہ ظالمانہ ہے فوری طور پر واپس لیا جائے۔

، اب جس دن نیازی تقریر میں کوئی بھڑک مارتا ہے قوم ڈر جاتی ہے،لوگ سمجھ گئے ہیں کہ نیازی کی ایک تقریر ان سے روٹی اور روزگار چھین لیتی ہے، قوم کو اقوام متحدہ کی تقریر کے پیچھے لگا کر نیازی نے پھر واردات کر دی، ملک میں آٹا تک مہنگا ہو گیا اور یہ مداری تقریر پر تالیاں بجوا رہا ہے، کیا ناکام نیازی کی تقریر سنا کر غریب بچوں کیلئے دوائی خرید سکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -