دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج سلام ٹیچرز ڈے منایا جائیگا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج سلام ٹیچرز ڈے منایا جائیگا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)دنیا بھرکی طرح پاکستان میں آج ٹیچرز ڈے "سلام ٹیچر" کے نام سے منایا جا رہا ہے۔کسی بھی معاشرے میں سب سے معزز و اہم طبقہ اساتذہ کا ہے۔استاد کی عظمت کا اندازہ نبی اکرمؐ کے فرمان کہ "میں تمھارے درمیان معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں " سے لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ کے پیارے نبی ؐ نے خود کو معلم فرمایا ہے۔

اساتذہ لائق عزت و تحسین ہیں۔والدین کے ساتھ ساتھ استاد کو روحانی باپ کر درجہ دیا گیا ہے۔ استاد ہی وہ ہستی ہے جو شاگردوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں اور ان کی تربیت کرکے معاشرے میں اعلی مقام تک پہنچاتے ہیں۔قوموں کا عروج و زوال اساتذہ کا مرہونِ منت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -