چاروں مسالک علماء بورڈ نے ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر منایا

چاروں مسالک علماء بورڈ نے ملک گیر یوم یکجہتی کشمیر منایا

  

لاہور(پ ر)امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر چاروں مسالک علماء بورڈ نے کشمیرپر بھارتی قبضے ومظالم کیخلاف اورتحریک آزادی کشمیر کے حق میں جمعہ 4اکتوبرکوملک گیر یکجہتی کشمیر منایا جس کے تحت پاکستان بھرمیں کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی کیخلاف بھرپوراحتجاج کیا اور جلوس نکالے جبکہ ملک بھرکی ہزاروں مساجد میں اجتماعات جمعہ میں تمام مکاتب فکر کے علماء وخطباء نے کشمیرپر بھارتی ظالمانہ قبضے کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلندکی اور لاکھوں عوام الناس سے کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی اورقتل وغارت گری کیخلاف احتجاجی مذمتی قراردادیں پاس کرائیں اورچاروں مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین علامہ حافظ شعیب الرحمن قاسمی کی اپیل پردینی ومذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہر بعدنماز جمعہ بھرپور یکجہتی کشمیر مظاہرے کیئے اورجلوس وریلیاں نکالیں اورمظلوم کشمیری بھائیوں سے زبردست اظہار یکجہتی کیا ۔

یکجہتی کشمیر

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -