برآمدی اہداف پورے کرنے کیلئے معاشی اصلاحات لائی جائیں،خادم حسین

  برآمدی اہداف پورے کرنے کیلئے معاشی اصلاحات لائی جائیں،خادم حسین

  

لاہور(پ ر)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ برآمدی اہداف پورے کرنے کیلئے معاشی میدان میں فوری اصلاحات لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ برآمدات میں اضافہ سے ہی ممکن ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کے اقدامات کیے جائیں کیونکہ صنعتی شعبہ میں بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور بیرون ملک ان کی مانگ میں کمی سے برآمدات کمی کا شکار ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -