منہاج القرآن کی طرف سے زلزلہ متاثرین میں خیمے،بستر اور مالی امداد تقسیم
لاہور(نمائندہ خصوصی)قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایت اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین کی زیر نگرانی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے میر پور آزاد کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ دیہاتوں سانگھ ککری،چتر پڑی اور نئی چنگی میں 100 سے زائدمتاثرہ خاندانوں کو خیمے،بستر اور نقد مالی مدد دی گئی،منہاج ویلفیئر کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ کی قیادت میں درجنوں کارکنان،والنٹیرز،متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس موقع پر آزاد کشمیرمیر پور کی منہاج القرآن کی قیادت ظفر اقبال طاہر،شاہد محمود قادری،حافظ احسان الحق،مقصود احمد مغل طاہر امدادی سرگر میوں میں شریک ہیں۔