علامہ اقبالؒ نے نوجوانوں کو اسلام کے پرچم تلے جمع کیا،میاں ساجد

علامہ اقبالؒ نے نوجوانوں کو اسلام کے پرچم تلے جمع کیا،میاں ساجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)بزم اقبال لاہور(اقبال اکادمی پنجاب) نے شہر کے سکولوں اور کالجوں میں طلباء و طالبات کو افکار اقبال سے روشناس کرانے کے لیے اقبال آگہی پروگرام تیار کیا ہے اس سلسلے میں دی لرننگ سکول کیولری گراؤنڈ لاہور چھاؤنی میں طلباوطالبات کی ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا‘ جس میں سکول کی پرنسپل افشین شہریار اور ان کے تمام اسٹاف کے علاوہ سٹاف بزم اقبال اور شائقین اقبال نے شرکت کی۔ ماہر اقبال میاں ساجد (چیئرمین اسٹیمپ سوسائٹی پاکستان) نے خطاب کرتے ہوئے کہا علامہ اقبال نے ۱۹۳۰ء کے خطبہ الہٰ آباد میں ہندوستان میں آزاد مسلم مملکت کے قیام کا تصور پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال کو پ ختہ یقین تھاکہ مسلم نوجوانوں کو بیدار کیے بغیر آزادی کا حصول ناممکن ہے۔ علامہ اقبال نے اپنے مشن کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو اسلام کے پرچم تلے جمع ہوکر آزادی کی تحریک چلانے کا مشورہ دیا۔ قائداعظم کانگرس سے علیحدہ ہوکر انگلستان چلے گئے تھے‘ علامہ اقبال نے اُنھیں اپنے خطوط کے ذریعے برصغیر واپس آکر مسلمانوں کی قیادت کرنے کا مشورہ دیا۔ قائداعظم واپس آئے تو اُن کی قیادت میں برصغیر میں پاکستان کے حصول کی تحریک شروع ہوئی۔ جس میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے آج بھی ہمارے نوجوان علامہ اقبال کے افکار پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو مستحکم بنانے کے لیے موثر کردار ادا کرسکتے ہیں