صحت مند معاشرہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،شاہد رشید

صحت مند معاشرہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،شاہد رشید

  

لاہور (پ ر) صحت مند معاشرہ ہی ملکی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ڈینگی قابل علاج مرض ہے، ا س مرض سے ڈرنے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ صفائی نصف ایمان ہے لہٰذا اپنے گھر اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں منعقدہ خصوصی نشست بعنوان ”ڈینگی کا انسداد اور ہماری ذمہ داریاں“کے دوران کیا۔ نشست کا اہتمام نظریہئ پاکستان ٹرسٹ نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا تھا۔ اس موقع پر سیکرٹری نظریہئ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید، صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کاشف ادیب، خواجہ عابد، شکیلہ کاشف،امجد علی خان، علی رضا،احمد رحمن، مسز اویس کاٹھیا، افشیں شہریار،روبا، اساتذہئ کرام، طلبا وطالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔شاہد رشید نے انسداد ڈینگی سیمینار کے انعقاد کو سراہا اور کہاکہ ڈینگی ایک موذی مرض ہے اور مشترکہ کاوشوں سے اس سے بچاؤ ممکن ہے۔ گھروں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں کیونکہ موسمی درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث ڈینگی لاروا اب ان ڈور میں پرورش پاسکتا ہے جس کی روک تھام کیلئے ماحول کا صاف ستھرا ہونا ضروری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -