ارشد وقاض وکی پاکستان جسٹس پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نامزد

  ارشد وقاض وکی پاکستان جسٹس پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نامزد

  

لاہور(پ ر)پاکستان جسٹس پارٹی کے چیئرمین ملک منصب اعوان اور مرکزی سیکرٹری جنرل خوشنود احمد ڈوگر نے ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ منظوری سے پارٹی کے سینئر رہنما اور سرگرم کارکن محمد ارشد وقاص وکی کو پنجاب کاسیکرٹری جنرل نامزد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ارشد وقاص وکی پارٹی کا اثاثہ ہیں انہوں نے پارٹی کی ہمیشہ بے لوث خدمت کی ہے اور کارکنوں کو متحد رکھنے اور پارٹی کی تنظیم سازی میں مثالی کردار ادا کیا ہے ان کی خدمات کے اعتراف میں آج انہیں ایک اہم ذمہ داری دی جا رہی ہے امید ہے یہ اپنے عزم و استقلال سے پاکستان جسٹس پارٹی کو پنجاب بھر میں نمبر ون پارٹی بنائیں گے اس موقع پر محمد ارشد وقاص وکی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین اور دیگر عہدیداران نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں انشاء اللہ تعالٰی اس پر پورا اتروں گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -