ڈی سی آفس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی

  ڈی سی آفس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈی سی آفس میں ریلی کا اہتمام کیا گیاجس کی قیادت ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے کی۔ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی سی آفس کے ملازمین نے شرکت کی۔ریلی میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے پندرہ منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اورشرکاء نے بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ڈ ی سی لاہور نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پوری قوم متحد ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -