79ہزار گھروں کی چیکنگ، ڈینگی لارواملنے پر 128افراد کیخلاف مقدمات

79ہزار گھروں کی چیکنگ، ڈینگی لارواملنے پر 128افراد کیخلاف مقدمات

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے کہا کہ شہر میں ڈینگی لاروا کی تلفی کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے ایک ہزار 626 ڈینگی لاروا کی تصدیق پر24 گھنٹوں میں ڈینگی لاروا کے مؤثر اقدامات نہ کرنے پر 188 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دوران سروئلنس ڈینگی ٹیموں نے 79 ہزار 605 گھروں میں چیکنگ کی اورآوٹ ڈور سروئلنس کے دوران شہر کے 18 ہزار 226 سپاٹس کی چیکنگ کی گئی۔ علامہ اقبال زون میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 13،عزیز بھٹی زون میں 33، کینٹونمنٹ میں 8 اور داتا گنج بخش زون میں 21 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا۔لاروا کی تصدیق پر گلبرگ میں 31 نشتر میں 05 راوی 27، سمن آباد 20 شالیمار 11 اور واہگہ زون میں 19 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔دریں اثناء ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ نے بی بی پاک دامن اور اس سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے انتظامات اور ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا۔ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔،ڈی سی نے کوئین میری کالج کا بھی دورہ کیا۔ڈی سی لاہورنے انسداد ڈینگی کے متعلق سیمینار میں شرکت کی اورطلبا کو ڈینگی آگاہی کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیااور اساتذ اور طلبا میں ڈینگی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔دوسری طرف اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر صدارت ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس تحصیل رائیونڈ میں ہوا۔ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ورکرز کی جواب طلبی کی گئی۔اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر فوکل پرسن ریلوے، ایل ڈی اے، پی ایچ اے اور کوآپریٹو کی جواب طلبی بھی گئی۔اجلاس میں کوآرڈینیٹرز ملک سرفراز کھوکھر، اقبال زون اور نشتر زون نے شرکت کی۔ فشریز، ہیلتھ، ایجوکیشن اور دیگر ڈیپارٹمنٹ نے بھی شرکت کی۔ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 78 کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا اورفیلڈ میں موجود ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور حاضری کو چیک کیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے یو سی 97 گلبرگ گرومانگٹ روڈ، منی مارکیٹ اور ماریہ بی بوتیک کا دورہ کیا،تاجروں کے ساتھ اجلاس میں ڈی سی نے اعلان کیا کہ ڈینگی مہم میں تاجروں کو بھی شامل کیا جائیگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -