میو ہسپتال میں لفٹ سے بچے کی ہلاکت افسوسناک واقعہ ہے،یاسمین رشد

    میو ہسپتال میں لفٹ سے بچے کی ہلاکت افسوسناک واقعہ ہے،یاسمین رشد

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداورصوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن مومن آغانے میوہسپتال کادورہ کیا۔ ایم ایس میوہسپتال ڈاکٹرطاہرخلیل نے صوبائی وزیرکوتیرہ سالہ بچے فہدکی لفٹ میں پھنسنے سے ہلاکت بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لفٹ آپریٹرکوفوری طورپرمعطل کردیاگیاہے۔ صوبائی سیکرٹری صحت واقعہ کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری صحت مومن آغا نے بتایا کہ ایم ایس میوہسپتال ڈاکٹرطاہرخلیل کوہسپتال کے مکمل سیفٹی آڈٹ کاحکم دیاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ تیرہ سالہ بچے فہدکے اہل خانہ کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے۔ واقعہ بچے کے لفٹ چلنے کے بعدسرباہرنکالنے سے چھت سے ٹکرانے سے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ بچے فہدکو فوری طبی امداد دی گئی لیکن بچایانہ جاسکا۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صرف مریضوں کیلئے لفٹس کے استعمال کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -