مشروبات سیاز کمپنیوں کو نمونوں کی سالانہ چیکنگ کیلئے نوٹس ارسال

مشروبات سیاز کمپنیوں کو نمونوں کی سالانہ چیکنگ کیلئے نوٹس ارسال

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں مشروبات بنانیوالی کمپنیوں کو سالانہ سیمپلنگ شیڈول 2019 کے تحت نوٹس جاری کر دیا ہے۔ کمپنیوں کے تیارکردہ مشروبات کے11،12اور13نومبرکو کمپنیوں کے نمائندگان کی موجودگی میں مارکیٹ سے نمونہ جات لیے جائیں گے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کی بیخ کنی کیلئے مزاحمت کرنیوالوں کو پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق مشروبات ساز کمپنیاں یکم نومبر2019 تک پنجاب فوڈ اتھارٹی دفترمیں رابطہ کر سکتی ہیں۔فوڈ سیفٹی ٹیمیں کمپنیوں کے نمائندگان کی موجودگی میں مارکیٹ سے سیمپل حاصل کریں گی۔ڈیڈ لائن تک رابطہ نہ کرنے کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی خود مختار طریقے سے نمونہ جات لینے کی مجاز ہوگی۔غلطی سے پاک نتائج کیلئے مصنوعات کے نمونہ جات کو ایک سے زائدمستند لیبارٹریوں میں تجزیہ کیلئے بھیجا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فیل ہونے والے سیمپلز کو مارکیٹ سے اٹھوانے کے لیے کمپنیوں کو ٹائم دیا جائے گا۔فیل شدہ پراڈکٹس کو مارکیٹ سے نہ ہٹانے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے واضح کیا کہ عوام تک پہنچنے والی ہر قسم کی خوراک کو سالانہ شیڈول کے مطابق سال میں متعدد بار چیک کیا جاتا ہے۔سالانہ شیڈول کے علاوہ کسی بھی وقت فوڈ سیفٹی ٹیمیں مارکیٹ میں موجوداشیائے خورونوش کی چیکنگ کرنے کی مجاز ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -