مختلف یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز سمیت سینڈیکیٹ ممبران کی منظوری

مختلف یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز سمیت سینڈیکیٹ ممبران کی منظوری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور اورفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلرز سمیت مختلف یونیورسٹیوں میں سنڈیکیٹ ممبرز اور دیگر کی منظوری دے دی گئی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کے لئے ڈاکٹر صائقہ امتیاز آصف اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے لئے ڈاکٹر صائمہ حامد کی بطور وائس چانسلر تعیناتی کی منظوری دے دی گئی جبکہ گورنر پنجاب نے یونیورسٹی آف جھنگ کے ممبر سنڈیکیٹ کے لئے پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے ممبر سنڈیکیٹ کے لئے پروفیسر ڈاکٹر عدیل اکرم اور پروفیسر ڈاکٹر مرزا جہانزیب کی نامزدگیوں کی منظوری دے دی۔چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے ڈین فیکلٹی آف بائیو سائنسز کے لئے ڈاکٹر عبدالغفار کی بھی منظوری دے دی گئی۔گورنر پنجاب نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے ممبر سنڈیکیٹ کے لئے بھی نامزدگیوں کی منظوری دی ہے جن میں پروفیسر ڈاکٹر مظہر اقبال، پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ منظور، پروفیسر ڈاکٹر شکیلہ زمان، محترمہ انیلہ افتخار، ڈاکٹر مصدق آصف، ڈاکٹر محمد مصطفےٰ کمال اور مسز بدیہ رضا شامل ہیں جبکہ گونر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تمام نامزدگیاں اورتقرریاں میرٹ کے مطابق کی گئی ہیں یونیورسٹیز کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک کردیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -