27اکتوبر سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی،اویس نورانی

  27اکتوبر سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی،اویس نورانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی۔ آذادی مارچ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ اسلام آباد کے آزادی مارچ میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔ اپوزیشن کو پُرامن احتجاج سے روکنا غیر آئینی ہو گا۔ انسانوں کا سمندر حکومتی رکاوٹوں کو بہا لے جائے گا۔ موجودہ حکومت سول مارشل لا کی بدترین مثال ہے۔ حکومت پر تنقید کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ حکومت کے آمرانہ ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا بازار گرم ہے۔ احتساب کو تماشا بنانے والے خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔ حکومت کشمیر کاز کے لئے یہکجہتی کا ماحول بنانے کی بجائے سیاسی انتشار کو ہوا دے رہی ہے۔

اب حکومت کے ساتھ کھلی جنگ ہو گی۔ موجودہ حکومت کو برداشت کرنا ملک سے غداری ہو گی۔