فضل الرحمن نام نہاد مارچ کے ذریے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،اعجاز چودھری

  فضل الرحمن نام نہاد مارچ کے ذریے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے پنجاب سیکرٹریٹ میں گوجرانوالہ سے وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل خالد عزیزلون کی قیادت میں ملنے والے وفد، شاہ دی کھوئی میں تقریب اور ڈیفنس میں پارٹی رہنماء شہاب خان کی طرف سے دیئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی فضل الرحمان کی بی اور سی ٹیم بنی ہوئی ہیں، ان جماعتوں کو عوام نے بُری طرح مسترد کیا ہے، فضل الرحمان نام نہاد مارچ کے نام پر ملک میں انتشار اور افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں مگر وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، فضل الرحمان کی سیاسی دکانداری ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہو چکی ہے، دس سال تک فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہتے ہوئے کشمیریوں کے حقوق کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیااور اب تک ان کے منہ سے کشمیر یوں سے یکجہتی کے لئے ایک لفظ تک نہیں نکلا، فضل الرحمان کی تنقید بلاجواز اور بغض کے سواکچھ نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -