زراعت کے شعبے میں ایمرجنسی لانے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

زراعت کے شعبے میں ایمرجنسی لانے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری نے زراعت کے شعبے میں ایمرجنسی لانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب زراعت کا شعبہ تباہی کے دہانے تک پہنچ چکا ہے۔صوبہ پنجاب دنیا بھر میں زراعت کے حوالے سے اپنی الگ پہنچان رکھتا ہے۔شہباز شریف کے دور حکومت میں کسانوں کو 100ارب روپے کا پیکج دیا گیا۔لیکن موجودہ دور میں کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک بھی پروگرام شروع نہیں کیا گیا۔لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ زراعت کے شعبے میں عالمی سطح پر ہونے والی جدت کو اپنانا جائے۔ موجودہ حالات میں بیچ پر ریسرچ ہونا بہت ضروری ہے۔زراعت کے شعبے میں ایمرجنسی لگائی جائے۔غیر معیاری اور ناقص سپرے اور بیچ فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -