پاک،افغان پائیدار امن پورے خطے کیلئے ناگزیر ہے،زاہد محمود

پاک،افغان پائیدار امن پورے خطے کیلئے ناگزیر ہے،زاہد محمود

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان اور افغانستان میں پائیدار امن کا قیام خطے کے استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ پاکستان کی افغان امن عمل کیلئے کوششیں ضرور رنگ لائیں گی۔ افغان طالبان اور حکومت پاکستان کا افغان امن عمل کی بحالی کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ افغان مسئلے کے پر امن حل کیلئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے جس سے خطے میں امن واستحکام آئے گا۔ گزشتہ چالیس سال سے افغانستان عدم استحکام کا شکار ہے۔امریکہ اور افغان طالبان کو اپنے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین اور انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے جامع مسجد گول فیصل آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل کی بحالی کیلئے ضروری ہے کہ تمام فریقین سازگار ماحول پیدا کریں۔ طاقت اور تشدد کی پالیسی کو ترک کئے بغیر بہتراور مثبت نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے حکومت پاکستان نے مذاکرات کے تعطل کو ختم کرواکر عالمی سطح پر ثابت کیا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ مرکزی علماء کونسل امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کروانے پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اورحکومت پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

زاہد محمود

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -