(ن) لیگ اور پی پی قیادت فضل الرحمن کو استعمال کرنا چاہتی ہے،جمشید چیمہ

  (ن) لیگ اور پی پی قیادت فضل الرحمن کو استعمال کرنا چاہتی ہے،جمشید چیمہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت مولانا فضل الرحمان کا کندھا استعمال کرنا چاہتی ہے،سیاسی بیروزگار وں کے سارے جتن اصل میں کرپشن کے کاروبار کیلئے ہیں، ملک کے اربوں اور کھربوں لوٹنے والوں کی ہوس ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ ان خیالات کااظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ این اے 127سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ملک معاشی طو رپر درست سمت میں گامزن ہے لیکن اپوزیشن کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی او راملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھ کر ن کے پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -