مولانا فضل الرحمن جو مرضی کریں وزیر اعظم مدت پوری کرینگے،شمسہ علی

مولانا فضل الرحمن جو مرضی کریں وزیر اعظم مدت پوری کرینگے،شمسہ علی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ اپوزیشن یا مولانا فضل الرحمن جو مرضی کرلیں وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری کرینگے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں شمسہ علی نے کہا کہ پچھلے پندرہ سالوں سے تمام جمہوری حکومتوں نے مدت پوری کی ہے اور تحریک انصاف بھی اپنی مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ خزانہ خالی ملا جس کی وجہ سے پہلے سال مشکل ترین رہا مگر عمران خان ہمت ہارنے والے نہیں وہ بھرپور کوشش کررہے ہیں کہ معاشی حالت بہتر ہو جائے مگر اپوزیشن نہ تو لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا چاہتی ہے اور نہ اپنا اقتدار کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج دونوں بڑی جماعتیں ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس کر دیں تو معاشی حالت بہتر ہوسکتی ہے مگر اپوزیشن اور مولانا فضل الرحمن صرف تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں اور وقت ضائع کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -