معذور افراد کی وہیل چیئرز کی پارکنگ کے لئے 5پوائنٹ مختص

  معذور افراد کی وہیل چیئرز کی پارکنگ کے لئے 5پوائنٹ مختص

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے معذور افراد کے لئے بھی وہیل چئیرز کیلئے سہولیات فراہم کر دیں ہیں اورپارکنگ کے لئے 05 پارکنگ ایریاز قائم کئے گئے ہیں جن میں وہیل چئیرز کھڑی کر دی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی پارکنگ ایریا میں محمد عدنان پرویز اور محمد رمضان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔غلام مرتضیٰ اور عثمان غنی کی ایف سی کالج پارکنگ ایریا میں ڈیوٹی لگا دی گئی ہے اورجام شیریں پوائنٹ پر امجد علی اور فرحان احمد ڈیوٹی سر انجام دیں گے اورلبرٹی مارکیٹ پارکنگ ایریا میں محمد صدیق اور نور الدین ڈیوٹی دیں گے جبکہ سن فارٹ پوائنٹ پر محمد خالد اور محمد اعجاز ڈیوٹی دیں گے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ تعینات ملازمین 01 بجے سے رات 11 بجے تک ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -