رابی پیرزادہ آج فیصل آباد میں میوزک کنسرٹ میں پرفارم کرینگی

رابی پیرزادہ آج فیصل آباد میں میوزک کنسرٹ میں پرفارم کرینگی
 رابی پیرزادہ آج فیصل آباد میں میوزک کنسرٹ میں پرفارم کرینگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ، اینکر و ہوسٹ رابی پیرزادہ آج فیصل آباد میں منعقد ہونیوالے میوزک کنسرٹ میں پرفارم کریں گی۔ رابی پیرزادہ نے بتایاکہ ان کا یہ دو ماہ کا بہت ٹف شیڈول ہے انہوں نے ان دوما ہ میں پاکستان کے مختلف شہروں میں 29 میوزک کنسرٹس کرنے ہیں جس کے لئے انہیں ایک منٹ کی بھی فراغت نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان شوزکیلئے آج سے آغاز ہو چکاہے اب مختلف شہروں کے درمیان شٹل کاک بن جاؤنگی۔رابی پیرزادہ نے کہاکہ وہ ان شوزمیں صرف کشمیر کی بات کریں گی کیونکہ کشمیریوں کو ہماری بہت زیادہ ضرورت ہے اس لئے ہمیں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔

رابی پیرزادہ نے مزید کہاکہ میں پہلے بھی کشمیر کی بات کرنے پر ایک کیس بھگت چکی ہوں اس لئے میں اب کسی سے نہیں ڈرتی کیونکہ میں حق پر ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میرے ساتھ پاکستانی قوم کھڑی ہے جو میرا حوصلہ بڑھا رہی ہے۔

مزید :

کلچر -