لاہور آرٹس کونسل میں گوشہ گیان کی 40ویں نشست کا انعقاد آج ہوگا

لاہور آرٹس کونسل میں گوشہ گیان کی 40ویں نشست کا انعقاد آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام گوشہ گیان کی 40ویں نشست کا انعقاد آج سہ پہر 4بجے الحمرا ہال نمبر 4 میں کیا جائے گا۔گوشہ گیان الحمرا کا ایک باقاعدہ پروگرام ہے جس کے تحت عہد ساز شخصیتوں کو یاد کیا جا رہا ہے،ان کی خدمات سے آج کے نوجوانوں کو روشناس کروایا جا رہا ہے۔آج کی نشست میں عظیم مسلم سائنسدان و دانشور البیرونی کو نہ صرف خراج عقیدت پیش کیا جائے گا بلکہ نامور سکالر ڈاکٹر طارق شریف زادہ ان کی فن و شخصیت پر سیر حاصل گفتگو بھی کریں گے۔
یگزیکٹوڈاریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ دنیا عظیم سائنسدان البیرونی کی خدمات کی معترف ہے۔
،ان کا کام ہمارے کیلئے اثاثہ اور نوجوانواں کیلئے مشعل راہ ہے،الحمراء اپنے ہیروز کویاد کرنے کیلئے باقاعدہ پروگرامز کا انعقاد کررہی ہے،یہ نشست نوجوانواں کیلئے اپنی فکر وعمل روشن رکھنے کا ذریعے ثابت ہوگی۔

مزید :

کلچر -