ہمایوں سعید کی نئی فلم”لندن نہیں جاؤں گا“کو ندیم بیگ ڈائریکٹ کرینگے

ہمایوں سعید کی نئی فلم”لندن نہیں جاؤں گا“کو ندیم بیگ ڈائریکٹ کرینگے
 ہمایوں سعید کی نئی فلم”لندن نہیں جاؤں گا“کو ندیم بیگ ڈائریکٹ کرینگے

  

لاہور(فلم رپورٹر)ہمایوں سعید کی نئی فلم کا نام سامنے آگیا جس کا ٹائٹل ہے”پنجاب نہیں جاؤں گا“پاکستان کی سپرہٹ فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے ہدایتکار ندیم بیگ اب نئی فلم’’لندن نہیں جاؤں گا“ بنائیں گے جس میں مرکزی کردارہمایوں سعید ادا کریں گے تاہم اداکارہ کا نام سامنے نہیں لایا گیا ہے۔ فلم کا سکرپٹ خلیل الرحمان قمرنے لکھا ہے۔ فلم ”لندن نہیں جاؤں گا‘‘اگلے سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔فلم کا نام سامنے آنے کے بعد فلم کو ندیم بیگ کی پرانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا سیکوئل کہا جارہا تھا پر ہدایتکارکی جانب اس بات کی مکمل تردید کی گئی اورانہوں نے کہا کہ ان کی نئی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا سیکوئل نہیں بلکہ بالکل ایک مختلف کہانی ہے جو کامیڈی، رومانس سے بھرپورہے۔

مزید :

کلچر -