اگتھا کرسٹی کے ناول سے ماخوذ ڈرامہ ”جال“ 7تا 9اکتوبرالحمراء میں پیش ہوگا

اگتھا کرسٹی کے ناول سے ماخوذ ڈرامہ ”جال“ 7تا 9اکتوبرالحمراء میں پیش ہوگا

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا نامور ڈرامہ نگار اگتھا کرسٹی کے ناول سے ماخوذ ڈرامہ”جال“ 7تا 9اکتوبر 2019شام 6:30بجے الحمرا ہال نمبر 2میں پیش کر رہا ہے جوتھیٹر دیکھنے والے شائقین کے لئے بے حد دلچسپی کا حامل ہوگا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ ڈرامہ ”جال“قدیم تھیٹر کی اعلی اقدار کی تجدید نو کی کاوش ہے۔

،الحمرا عوام کے لئے باقاعدہ معاشرتی فلاحی ڈرامے پیش کر رہاہے،جنہیں عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔

ڈرامہ میں سرفراز انصاری،زوہیب حیدر، ظہیر تاج، زویا قاضی، عیشا شکیل، حسن رضا، گلشن مجید، سلطان،امن چوہدری اور عمران ارمانی اپنے فن کے جوہر دیکھائے گے۔

مزید :

کلچر -