بھنگڑاسٹارمظہرراہی کی کینیڈا میں 2 ماہ گزارنے کے بعد واپسی

  بھنگڑاسٹارمظہرراہی کی کینیڈا میں 2 ماہ گزارنے کے بعد واپسی
   بھنگڑاسٹارمظہرراہی کی کینیڈا میں 2 ماہ گزارنے کے بعد واپسی

  

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار گلوکار مظہرراہی کینیڈا میں دوماہ گزارنے کے بعد واپس وطن لوٹ آئے۔ مظہرراہی گذشتہ دوماہ سے کینیڈا کے دورے پر گئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے درجنوں میوزک شوزمیں پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے نئے گانے ”خاندانی نواب“ کی ویڈیو بھی بنائی۔وطن واپسی پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہوں نے عید بھی کینیڈا میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ گزاری اور ان کی خوشیوں میں شریک رہا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرا عید سے قبل واپسی کا ارادہ تھا مگر میرے پرموٹرنے کینیڈا میں میری ڈیمانڈ اور مقبولیت دیکھتے ہوئے میرا قیام بڑھا دیا کیونکہ چند شوزکے بعد اور مذید شوزکی ڈیمانڈ آگئی اسی دوران میں نے سوچا کہ کینیڈا میں ہی اپنا ویڈیو بھی مکمل کرلوں یوں میں نے اپنے شوزمکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا ویڈیو”خاندانی نواب“ بھی مکمل کر لیا جسے سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جاچکاہے۔

مظہرراہی نے مذید کہاکہ پاکستان واپسی پر وہ اپنے میوزک کنسرٹس اور ایک کمپنی کے میوزک مقابلے کو بطور جج بھی کررہے ہیں جن کی ریکارڈنگز شروع کردی گئی ہیں۔

مزید :

کلچر -