وزیراعلیٰ کا دورہ ملتان‘ نشتر ہسپتال میں انتظامیہ کی دوڑیں‘ مشینری فعال

وزیراعلیٰ کا دورہ ملتان‘ نشتر ہسپتال میں انتظامیہ کی دوڑیں‘ مشینری فعال

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آج نشتر ہسپتال کے دورہ کے دوران نوتعمیر شدہ نیفرالوجی اور ڈائلیسز یونٹ،اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کریں گے،اس حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے نوتعمیر شدہ نیفرالوجی ڈائلیسز یونٹ اور ہیپاٹائٹس کلینک کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے وزیراعلی پنجاب کے دورہ سے متعلق کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا،ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب آج دن 1 بجے سے 4 بجے کے درمیان کسی بھی وقت نشتر ہسپتال کا دورہ کر سکتے ہیں جبکہ اس دوران وہ ڈینگی وارڈ کا بھی دورہ کر سکتے ہیں،ادھر وزیر اعلی پنجاب کی آمد کے پیش نظر ملتان کے نشتر ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے،جس کے مطابق تمام اسٹاف کو حاضری یقینی بنانے اور ادویات کے اسٹاک کو پورا رکھنے سمیت مشینری اور آپریشن تھیٹرز کو فعال رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مشینری فعال

مزید :

صفحہ اول -