وہاڑی: بدرالزماں ایڈووکیٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق‘ 2افراد زخمی

وہاڑی: بدرالزماں ایڈووکیٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق‘ 2افراد زخمی

  

ملتان‘وہاڑی‘ ڈیرہ (خبر نگار خصوصی‘ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر) سابق چیئرمین یونین کونسل نمبر 1اور مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی راو شبیر بلو کا جواں سالہ بیٹا راو بدرالزماں ایڈووکیٹ روڈ ایکسڈنٹ میں جاں بحق ہوگئے۔تفصیل کے مطابق سابق چیئرمین یونین کونسل نمبر 1 اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی راو شبیر بلو کا 25 سالہ بیٹا راو بدرالزماں ایڈووکیٹ اڈا ٹھینگی سے موٹرسائیکل پر اپنے گاؤں جارہا تھا کہ سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سواروں سے ٹکرا گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر خالق حقیقی سے جا ملاحادثہ میں 2 افراد زخمی ہوئے راو بدرالزماں ایڈووکیٹ نے گذشتہ سال وکالت کا امتحان پاس کیا تھا اور بار ایٹ لاء کے لئے بیرون ملک جانے کی تیاری میں تھے راو بدرالزماں راو شبیر کا بڑا بیٹیتھے جو سیاسی و سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین آج دوپہر 2 بجے ان کے آبائی گاؤں 52 ڈبلیو بی میں کی جائے گی راو شبیر بلو سے ان کے جواں سالہ بیٹے کی اچانک موت پر سیاسی و سماجی شخصیات نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا دریائے سندھ دری ڈھولے کے مقام پر محمد شاکر کا ساڑھے تین سال کا معصوم بیٹا اچانک دریا میں گر گیا اور ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ریسکیو کے غوطہ خوروں نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچتے ہوئے تین گھنٹوں کی محنت کے بعد عبدالغفور کی نعش تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دی۔ ہیڈ نو بہار نہر میں ایک شخص نہر میں ڈوب گیا نامعلوم شخص کو نہر میں گرتے دیکھا گیا،ریسکیو زرایع نہر میں ڈوبنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

حادثہ

مزید :

صفحہ اول -