پشاور، ہسپتالوں میں ہر قسم کے احتجاج پر پابندی عائدکر دی گئی

پشاور، ہسپتالوں میں ہر قسم کے احتجاج پر پابندی عائدکر دی گئی

  

پشاور(آئی این پی) پشاور کے ہسپتالوں میں ہر قسم کے احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی، جاری مراسلے میں شہر کے ہسپتالوں میں صحت کی سہو لیا ت 24گھنٹے فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خلاف ورزی کرنیوالے ملازمین کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ہسپتالوں کے سربراہوں کو مراسلہ جاری کر دیاجس میں کہا گیا ہے کہ بعض افراد مفادات کیلئے احتجاج کر رہے ہیں تاہم ہسپتالوں میں ہر قسم کے احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صحت کی سہولیات 24 گھنٹے فراہم کی جائیں۔واضح رہے پشاور کے ہسپتالوں میں گزشتہ کئی دنوں سے ہڑتال جاری ہے جس کے سبب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

احتجاج پابندی

مزید :

صفحہ اول -