موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سکردو منسوخ

    موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سکردو منسوخ

  

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث دورہ اسکردو منسوخ کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جواد احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز اسکردو میں جلسہ عام سے خصوصی خطاب کرنا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث وزیرا عظم عمران خان نے اپنا اسکردو کا دورہ منسوخ کردیا۔چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے ذمہ داران کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت کی تھی بتایا گیا کہ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کرنل (ر))امان اللہ جلسے کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔چیف آر گنائزر سیف اللہ نیازی کے مطابق گلگت بلتستان پاکستان کا نہایت اہم حصہ ہے، تحریک انصاف کا پیغام نہایت تیزی سے گلگت بلتستان میں پھیل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسکردو میونسپل کمیٹی گرانڈ میں وزیراعظم کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔

عمران خان دورہ منسوخ

مزید :

صفحہ اول -