آئی سی سی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا

آئی سی سی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا
آئی سی سی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان آج 67 برس کے ہو گئے ہیں اور اس موقع پران کیلئے پاکستان سمیت پوری دنیا سے مداح سوشل میڈیا پر مبارک باد کے پیغامات جاری کر رہے ہیں اور اب آئی سی سی نے بھی پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے وزیراعظم عمران خان کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3807 رنز اور 362 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محدود اوورز کے فارمیٹ میں 3709 رنز اور 182 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ پاکستان کے 1992 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان بھی تھے ۔سالگر ہ بہت بہت مبارک ہو عمران خان ۔“

مزید :

قومی -