گوادر،کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر بس کھائی میں جا گری ،9 افراد جاں بحق

گوادر،کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر بس کھائی میں جا گری ،9 افراد جاں بحق

  



گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوادر میں کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر بس کھائی میں جا گری ،حادثے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ،جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اوربچے شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر بس پسنی سے کراچی جا رہی تھی، ٹائر پھٹنے کے باعث بس کھائی میں جاگری،حادثے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ،جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اوربچے شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /گوادر