"قومی ٹیم سے دور رہ کر اپنی خامیوں پر قابو پا لیا"

"قومی ٹیم سے دور رہ کر اپنی خامیوں پر قابو پا لیا"

  

لاہور(ویب ڈیسک)اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم سے دور رہ کر اپنی خامیوں پر قابو پا لیا، ہوم کراﺅڈ کے سامنے کھیلنا پہلی مرتبہ گرین شرٹ زیب تن کرنے کے مترادف ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ انٹرویو میں احمد شہزاد نے مزید کہا کہ میں اپنی فارم اور فٹنس سے ٹیم میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔دوسری جانب مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے کہا کہ قومی ٹیم میں واپسی کے لیے بہت محنت کی،زمبابوے کے بعد یہ میری دوسری ہوم سیریز ہے، سابق عظیم کرکٹر عبدالقادر کی خواہش تھی کہ میں جلد ٹیم میں دوبارہ شامل ہوں، سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھا کر اسے مرحوم سسر عبدالقادر اور اپنی والدہ کے نام کروں گا۔

مزید :

کھیل -