پارلیمنٹ کے دروازے بھی عام شہریوں کیلئے کھل گئے

پارلیمنٹ کے دروازے بھی عام شہریوں کیلئے کھل گئے
پارلیمنٹ کے دروازے بھی عام شہریوں کیلئے کھل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے ایوان صدراورگورنرہاﺅسزکے بعد پارلیمنٹ کے دروازے بھی عام شہریوں کےلیے کھول دیے ہیں جہاں بیٹھ کر وہ اپنے منتخب نمائندوں کی تقاریر سن سکیں گے۔ سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے شہریوں کے لیے بنائی گئی خصوصی گیلری اوراستقبالیے کا افتتاح کیا کردیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ہر اجلاس میں 50 لوگوں کو ایوان میں جانے کی اجازت ہوگی جن کا داخلہ گیٹ نمبر 5 سے ہوگا۔ایوان میں جانے کے لیے شہریوں کو اپنا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا جب کہ موبائل فون اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔عام شہریوں کے لیے ایک گیلری مخصوص کی گئی جہاں بیٹھ کر وہ قانون سازی کے مراحل دیکھ سکیں گے اور اراکین اسمبلی کی تقاریر بھی سن سکیں گے۔ گیلری میں بیٹھ کر سگریٹ نوشی، تالیاں بجانا اور نعرے بازی منع ہوگی ۔ریکارڈنگ کے دیگر آلات اور کتب وغیرہ بھی لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عام آدمی گیلری کے علاوہ ایوان کے دوسرے حصوں میں نہیں جا سکے گا۔