وہ معروف کھلاڑی جس سے متاثر ہوکر ان کے غیرمسلم مداح نے اسلام قبول کرلیا

وہ معروف کھلاڑی جس سے متاثر ہوکر ان کے غیرمسلم مداح نے اسلام قبول کرلیا
وہ معروف کھلاڑی جس سے متاثر ہوکر ان کے غیرمسلم مداح نے اسلام قبول کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مصر اور لیورپول فٹ کلب سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر محمد صلاح کی طرز زندگی دیکھ کر ان کے ایک غیر مسلم مداح بین بڑد نے اسلام قبول کر لیا۔غیر ملکی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے اسلام کی جانب سفر کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’ محمد صلاح نے مجھے بہت متاثر کیا، میں جس طرح زندگی گزار رہا تھا اس تسلسل کو قائم رکھ سکتا تھا تاہم میں نے ایمان کا راستہ اپنایا جس نے مجھے مسلمان کر دیا‘۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ’ میں صرف محمد صلاح سے ملنا چاہتا ہوں ان کا ہاتھ ملا کر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں‘۔بین برڈ نے کہا کہ میرے دوستوں کو ابھی تک یقین نہیں کہ میں نے اسلام قبول کر لیا ہے کیونکہ میری زندگی گزارنے اور رہن سہن میں زیادہ فرق نہیں آیا ہے، ہاں اب میں فٹ بال مقابلوں کے دنوں میں شراب خانوں اور جوے کے اڈے پر نہیں جاتا‘۔انہوں نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہ ’ اسلام قبول کرنے سے پہلے میری اس دین کے حوالے سے سوچ زیادہ مثبت نہیں تھی، میں بھی اور لوگوں کی طرح اس مذہب کو دکیانوسی سمجھتا تھا، لیکن میرے ان تمام خیالات کو محمد صلاح نے غلط ثابت کر دیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ صلاح اللہ کی جانب سے دیا گیا ایک تحفہ ہیں جو دنیا میں اسلاموفوبیا کے خلاف لڑ رہے ہیں‘۔بین برڈ نے کہا کہ ’ لیورپول کے مداح اسٹیڈیم میں اکثر اس گانے کے نعرے لگا رہے ہوتے ہیں ’ کہ اگر صلاح نے گول اسکور کئے تو ہم مسلمان ہو جائیں گے، ان کا یہ نعرہ میرے دل میں اتر گیا‘۔اپنی ابتدائی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’ عام بچوں کی طرح میں نے بھی جامعہ میں داخلہ لینے کے بعد اسلام کو تعلیمی حیثیت سے پڑھا، میرے ساتھ سعودی عرب سے آئے ہوئے طلباءبھی تھے جن کے بارے میں میرا یہ تاثر قائم تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو ہاتھوں میں تلواریں اٹھا کر لوگوں کو مارتے ہیں تاہم میں نے انہیں بہت اچھا پایا‘۔انہوں نے کہا کہ صلاح سے میں نے سیکھا کہ آپ مسلمان رہتے ہوئے بھی بالکل عام انسانوں کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں، وہ ایک عظیم کھلاڑی ہیں جنہیں فٹ بال کے تمام حلقوں میں بہت عزت دی جاتی ہے ‘۔

مزید :

کھیل -