سپریم کورٹ ،قاسم سوری اور راﺅ انوار کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ ،قاسم سوری اور راﺅ انوار کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ ،قاسم سوری اور راﺅ انوار کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں،میڈیا یرپورٹس کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی دوبارہ انتخابات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ، جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 7اکتوبرکوسماعت کریگا،الیکشن ٹربیونل نے لشکری رئیسانی کی درخواست پرالیکشن کالعدم قراردیاتھا،دوسری جانب عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوارکی نظرثانی درخواست 7اکتوبرکوسماعت کیلئے مقرر کردی، راؤ انوارنے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست دائرکررکھی ہے ،جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرےگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -