بابر اعوان اپنی ہی پارٹی کے سابق رکن کی وزیراعظم کیخلاف دعویٰ واپس لینے کیلئے منت کرنے اس کے گھر پہنچ گئے

بابر اعوان اپنی ہی پارٹی کے سابق رکن کی وزیراعظم کیخلاف دعویٰ واپس لینے ...

  

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان وزیراعظم کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ واپس لینے کی درخواست کرنے کے لیے سابق پارٹی رکن کے گھر پہنچ گئے۔جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے عارف یوسف پر سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کا الزام لگا کر پارٹی سے نکال دیا تھا جس پر عارف یوسف نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔ پارٹی رہنما بابر اعوان ہتک عزت کا دعویٰ واپس لینے کی درخواست لیے عارف یوسف کے گھر پہنچے، عارف یوسف نے بابر اعوان کی درخواست پر عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ واپس لینے کا اعلان کردیا۔بعد ازاں عارف یوسف عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا 50 کروڑ روپے ہرجانے کا کیس واپس لے لیا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -