جج ویڈیو کیس میں دوسری جانب کا موقف بھی سناجائے،نوازشریف نے اسلام آبادہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی

جج ویڈیو کیس میں دوسری جانب کا موقف بھی سناجائے،نوازشریف نے اسلام ...
جج ویڈیو کیس میں دوسری جانب کا موقف بھی سناجائے،نوازشریف نے اسلام آبادہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے جج ویڈیو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،نوازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی گئی،متفرق درخواست نوازشریف کے وکیل خواجہ خواجہ حارث کی جانب سے دائر کی گئی ۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عدالت نے جج ارشد ملک کے بیان حلفی اورپریس ریلیز کو اپیل کا حصہ بنایا،جج ارشد ملک کے بیان سے ایک جانب کا موقف سامنے آیا ،جج ویڈیو کیس سے متعلق دوسری جانب کا موقف بھی سناجائے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپیل کا فیصلہ کرنے سے جج ویڈیو کیس کے شواہد کا جائزہ لیا جائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -