شرجیل میمن کی آمدن سے زائداثاثے بنانے کا ریفرنس کالعدم قراردینے کی درخواست مسترد

شرجیل میمن کی آمدن سے زائداثاثے بنانے کا ریفرنس کالعدم قراردینے کی درخواست ...
شرجیل میمن کی آمدن سے زائداثاثے بنانے کا ریفرنس کالعدم قراردینے کی درخواست مسترد

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت کراچی نے آمدن سے زائداثاثے بنانے کا ریفرنس کالعدم قراردینے کی شرجیل میمن کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے ملزمان کےخلاف ریفرنس قابل سماعت قراردے دیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کیخلاف شرجیل میمن کی درخواست پر سماعت ہوئی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ثبوت ہیں،چیئرمین نیب کے دستخط کے بعد ریفرنس دائر کیاگیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان پر 2 ارب 27 کروڑاور9 لاکھ روپے کی کرپشن کاالزام ہے ،عدالت نے آمدن اثاثے سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس کالعدم قراردینے کی شرجیل میمن کی درخواست مسترد کردی،عدالت نے ملزمان کے خلاف ریفرنس قابل سماعت قراردے دیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -