حکومت کا جانا ناگزیر ہو چکا ،آرمی چیف نے ملاقات کیلئے بلوایاتو ضرور جاﺅں گا،مولانا فضل الرحمان

حکومت کا جانا ناگزیر ہو چکا ،آرمی چیف نے ملاقات کیلئے بلوایاتو ضرور جاﺅں ...
حکومت کا جانا ناگزیر ہو چکا ،آرمی چیف نے ملاقات کیلئے بلوایاتو ضرور جاﺅں گا،مولانا فضل الرحمان

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کا جانا ناگزیر ہو چکا ہے ،آرمی چیف نے ملاقات کیلئے بلوایا تو ضرورجاﺅں گا۔پریس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کا جانا ناگزیر ہو چکا ،یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی ،ہماری جنگ کا میدان پوراملک ہوگا، سربراہ جے یو آئی(ف)نے کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تبدیل کرتے رہیں گے ،پورے ملک سے انسانوں کا سیلاب آرہاہے،حکومت تنکوں کی طرح بہہ جائیگی ،صحافی کے سوال ”نوازشریف دور میں تحریک انصاف نے دھرنا دیا تو سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عمران خان کو ملاقات کیلئے بلوایا تھا،اگر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آپ کو ملاقات کیلئے بلایا توکیا آپ ملاقات کریں گے “کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے ملاقات کیلئے بلوایاتو ضرورجاﺅں گا۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور