متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 5ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 5ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات نے پا کستان کے ریفائنری سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ آئل ریفائنری منصو بہ بلوچستان کے علاقے حب میں لگایا جائیگا، صلاحیت ڈھائی سے 3لاکھ بیرل یومیہ ہوگی، تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جس کے پاکستان اور عرب امارات کے درمیان مذاکرات تقریبا مکمل ہوگئے ہیں۔