جج ویڈیو سکینڈل ،گرفتار ملزم حمزہ بٹ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جج ویڈیو سکینڈل ،گرفتار ملزم حمزہ بٹ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
جج ویڈیو سکینڈل ،گرفتار ملزم حمزہ بٹ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جج ویڈیو سکینڈل میں گرفتار حمزہ بٹ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جج ویڈیو سیکنڈل کی سماعت ہوئی،ایف آئی اے نے ناصربٹ کے بیٹے حمزہ بٹ کو عدالت پیش کر دیا،حمزہ بٹ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزم حمزہ بٹ کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،عدالت نے ملزم کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے کردیا،واضح رہے کہ ملزم حمزہ بٹ کو گزشتہ رات راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -