سعودی عرب نے خواتین کو ایک اور خوشخبری سنادی
ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں محرم کے بغیر خواتین کو ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹ میں قیام کی اجازت دے دی گئی ،ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کردی گئیں، تنہا قیام کرنے والی وہ خواتین جن کے پاس سعودی عرب میں قیام کا قانونی اجازت نامہ ہو انہیں کمرہ فراہم کرنے میں کوئی امر مانع نہیں یہ بات نگراں قومی سیاحتی کمیٹی کے نائب نگران ڈاکٹر حمد بن محمد الاسماعیل نے کہی، حال ہی میں سعودی خواتین کو بغیر محرم کے سفر کی بھی اجازت دی گئی ہے ، 21برس یا اس سے زائد عمر کی سعودی خواتین اپنے لیے پاسپورٹ بغیر سرپرست کے حاصل کر سکتی ہیں۔