کلرکہار، ہائوسنگ سکیمز کی انکوائری میں بڑی پیشر فت،9 افراد کیخلاف مقدمہ درج
لاہور(سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن پنجاب کی کلرکہار میں بننے والی غیر قانونی ہائوسنگ سکیمز کے خلاف انکوائری میں بڑی پیش رفت،ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی لاہور سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔اینٹی کرپشن حکام کا کہناہے کہ ملزمان نے غیر قانونی ہائوسنگ سکیمز بنواکر قدرتی حسن کو نقصان پہنچایا، افسران نے فرائض سے غفلت برتی اور دانستہ غیر قانونی اقدام کوسپورٹ فراہم کی، غیر قانونی ہائوسنگ سکیمز میں سیاسی شخصیات کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے،اینٹی کرپشن حکام کا مزید کہناہے کہ ایک سکیم میں مبینہ طور پرسابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو شیڈول ریٹ سے انتہائی کم پر دو عدد فام ہائوس منتقل کئے گئے،ان غیر قانونی ہائوسنگ سکیمز میں سابق وزیر قانون کے کردار کا تعین کرنے کے لئے مزید انکوائری کی جا رہی ہے،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی لاہور محمد تنویر جبار اورڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب عرفان نذیر،فواد علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات، طارق عزیز ڈی او پلاننگ، شیر علی انفورسمنٹ انسپکٹر ضلع کونسل،شہبازاحمد ایم او پی کلرکہار، مقبول حسین سابق سب رجسٹرار شبیراحمد رجسٹری محرر کلرکہار،کالونی مالکان اخلاق احمد مالک بسم اللہ فارم ہاو¿س اور نثار احمد ما لک شالیمار ہلز ہاوسنگ سکیم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔