بابراعوان کی ملاقات،سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عارف یوسف کا وزیر اعظم کیخلاف دعویٰ واپس لینے کا اعلان

بابراعوان کی ملاقات،سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عارف یوسف کا وزیر اعظم ...
بابراعوان کی ملاقات،سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عارف یوسف کا وزیر اعظم کیخلاف دعویٰ واپس لینے کا اعلان

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف یوسف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان ایڈووکیٹ پشاور میں پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف یوسف کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے عارف یوسف سے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی واپس لینے کی درخواست کی۔بابر اعوان کی درخواست پر عارف یوسف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔عارف یوسف عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ واپس لے لیا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کا الزام لگا کر عارف یوسف کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔عمران خان کے اس اقدام پر عارف یوسف نے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور